سابق وزیر اعلی کی ضمانت منسوخ کرانے کے لیے درخواست

0
292
سابق وزیر اعلی کی ضمانت منسوخ کرانے کے لیے درخواست

سابق وزیر اعلی کی ضمانت منسوخ کرانے کے لیے درخواست

ہاٹ لائن نیوز : چوہدری پرویز الہی کی ضمانت منسوخ کرانے کے لیے پراسکیوشن کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ۔

جسٹس اسجد جاوید گھرال 19 فروری کو درخواست پر سماعت کرینگے ، پراسکیوشن نے پرویز الہی کی ضمانت منسوخ کروانے کے لیے درخواست دائر کررکھی ہے ۔

رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کردی ہے ، عدالت نے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کررکھا ہے، اس کیس میں اینٹی کرپشن کے جج نے پرویز الہی کی ضمانت منظور کی ۔تاہم پراسکیوشن نے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ چلینج کر رکھا ہے۔

پراسکیوشن کے مطابق پرویز الہی کو مقدمے سے حقائق کے برعکس ریلیف دیا گیا ، عدالت نے حقائق کے برعکس ضمانت منظور کی عدالت خارج کرنے کا حکم دے ۔

Leave a reply