سابق وزیر اعظم کےکاغذات نامزدگی مسترد

0
97

ہاٹ لائن نیوز : الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے۔

لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔ اس کے علاوہ خرم لطیف کھوسہ سمیت 11 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔

ہفتہ کو ریٹرننگ افسر محمد اقبال نے بانی تحریک انصاف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا۔

بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی 2 بنیادوں پر مسترد کیے گئے، پہلی وجہ یہ تھی کہ بانی پی ٹی آئی کا تئید کنندہ حلقہ این اے 122 کا رجسٹرڈ ووٹر نہیں تھا۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے بانی کی سزا کے باعث ان کے کاغذات بھی مسترد کر دیے گئے۔

Leave a reply