سابق وزراء کے خلاف مقدمات درج ، بڑی وجہ سامنے آگئی

0
100

کوئٹہ: ( ہاٹ لائن نیوز) بلوچستان حکومت نے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والے سابق صوبائی وزیروں کے خلاف مقدمات درج کروانے پر غور کرنا شروع کردیا ہے ۔

نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ نے سابق وزرا ء سے گاڑیاں فوری طور پر واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق وزیروں نے 45 گاڑیاں واپس کی ہیں جبکہ 25 گاڑیاں اب بھی ان کے پاس ہیں۔

جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ گاڑیاں واپس نہ کرنے والے وزیروں کے خلاف مقدمات درج کروانے پر غور کیا جا رہا ہے ۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ کی جانب سے حکومت کے اخراجات میں کمی اور صوبائی سیکرٹریز کے زیر استعمال گاڑیوں کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Leave a reply