سابق خاتون اول کےشوہرکورہائی نہ مل سکی

0
160

 

ہاٹ لائن نیوز : خاور مانیکا کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی ، عدالت نے کیس کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی ۔

وکیل خاور مانیکا نے کہا کہ ایف آئی آر کے مطابق خاور مانیکا نے اوقاف کی زمین کو قبضہ کیا ہوا ہے، جبکہ پراسیکیوشن کے مطابق خاور مانیکا نے اوقاف کی زمین پر شادی ہال تعمیر کر رکھا ہے، ایف آئی آر 2023 میں ہوئی، 25 اکتوبر سے خاور مانیکا زیر حراست ہیں، یہ اراضی نے 1938 سے مانیکا خاندان کے پاس ہے ۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ یہ اراضی کبھی بھی محمکہ اوقاف کے پاس نہیں رہی، خاور مانیکا پر مزار کی زمین پر قبضہ کرنے کا الزام ہے،مزار کی زمین کبھی بھی اوقاف کے پاس نہیں رہی، عدالت خاور مانیکا کی ضمانت کا حکم دے ۔

ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد رخصت ہونے کی بنا پر عدالت میں پیش نہ ہوئے، جسٹس علی باقر نجفی نے خاور مانیکا کی درخواست پر سماعت کی ۔

Leave a reply