
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث آج فی تولہ سونا مزید 3 ہزار 700 روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق تازہ کمی کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 58 ہزار 236 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 172 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 92 ہزار 863 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 37 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 358 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
سونے کے ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے۔ ایک تولہ چاندی 186 روپے سستی ہوکر 6 ہزار 800 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 160 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 829 روپے کی ہوگئی۔









