دیامر میں سیلابی ریلوں سے تباہی، شاہراہِ قراقرم بند، بحالی کا کام جاری

0
0
دیامر میں سیلابی ریلوں سے تباہی، شاہراہِ قراقرم بند، بحالی کا کام جاری

دیامر: گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں گزشتہ رات مختلف وادیوں میں آنے والے سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں متعدد مکانات، رابطہ پل، واٹر چینلز، پن چکیاں، درخت اور فصلیں متاثر ہوئیں۔

مقامی حکام کے مطابق شدید بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی، جس سے شاہراہِ قراقرم متاثر ہوئی۔ چلاس میں گورنر فارم نرسری کے قریب سیلابی ریلے کے بعد شاہراہِ قراقرم ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی، جس کے باعث سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

اطلاعات کے مطابق بند شاہراہ کی وجہ سے متعدد مسافر، جن میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں، راستے میں پھنس گئے اور انہیں سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ ادارے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لینے اور سڑکوں، پلوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے امدادی اور بحالی کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ شاہراہ کو جلد از جلد ٹریفک کے لیے بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

Leave a reply