دھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر

0
77

ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہے۔

غیر یقینی صورتحال کے باعث آج مزید 24 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 100 سے زائد ملکی اور بین الاقوامی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

اسلام آباد، سیالکوٹ ، پشاور ایئرپورٹس پر پروازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف میں غیر یقینی صورت حال ہے، تین روز میں 88 مقامی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

Leave a reply