خواتین کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے درخواست پر سماعت

0
376
خواتین کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے درخواست پر سماعت

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں خواتین کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے درخواست گزار کو درخواست کو ترمیم کرنے کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ تعزیرات پاکستان کی بعض شقوں کو بھی شامل کریں ۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصر احمد نے استدعا کی کہ عدالت درخواست پر نوٹس جاری کر دے، یہ اچھا ایشو ہے معاملے کی وضاحت ضروری ہے۔

جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے آسیہ اسماعیل ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں صدرمملکت، وزارت صحت اور قانون کوفریق بنایا گیا ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جنسی زیادتی کی شکار خواتین کے حاملہ ہونے پر ان کے تحفظ کیلئے کوئی قانون سازی موجود نہیں ہے، اسقاط حمل کا قانون ایسے کیسز میں متاثرہ خواتین کے حقوق کا تحفظ نہیں کرتا،اینٹی ابورشن قانون محض ذہنی بیمار خواتین کو تحفظ فراہم کرتا ہے، امریکہ، برطانیہ، انڈیا سمیت دیگر ممالک میں پرو چوائس اپنے اپنے سماجی ماحول کے مطابق بنائے گئے ہیں، پاکستان میں آئین بھی پروچوائس کے معاملے پر خاموش ہے ، ملکی آبادی کا 55 فیصد حصہ خواتین بنیادی حق سے محروم ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خواتین کو پرو چوائس کا بنیادی حق دیا جائے ۔

Leave a reply