خواتین پر تشدد میں سو فیصد اضافہ

0
116

ہاٹ لائن نیوز : پشاور میں گزشتہ سال کے مقابلے خواتین پر تشدد کے واقعات میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

دستاویزات کے مطابق بولو ہیلپ لائن کو 2022 میں صوبے بھر میں خواتین کی جانب سے مجموعی طور پر 2,587 کالز موصول ہوئیں جب کہ اس سال خواتین پر تشدد کے 5,465 کیسز رپورٹ ہوئے۔

صوبے میں خواتین پر تشدد کے حوالے سے پشاور سرفہرست ہے جہاں 581 واقعات رپورٹ ہوئے۔ ایبٹ آباد 76 کالز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ صوابی میں 75، سوات میں 4، چارسدہ میں 60، بنوں میں 17، مالاکنڈ، مانسہرہ اور دیر میں 14 کیسز سامنے آئے۔

دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 339 خواتین کو مختلف کیسز میں قانونی امداد فراہم کی گئی ہے۔ خواتین پر تشدد کے 411 کیسز میں خدمات کو ریفر کیا گیا اور 879 خواتین کی نفسیاتی مشاورت کی گئی۔

Leave a reply