
ہاٹ لائن نیوز : پنجاب حکومت نے 4 جیلوں میں ملاقاتوں پر عارضی پابندی لگا دی ہے۔
ذرائع کیمطابق اڈیالہ جیل کے بعد پنجاب حکومت نے مزید تین جیلوں میں قیدیوں کے آنے جانے پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔
ذرائع کیمطابق اڈیالہ، میانوالی، اٹک ، ڈیرہ غازی خان جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ چاروں جیلوں کا سیکیورٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کیمطابق جیلوں میں آنے والے عملے اور سرکاری اہلکاروں کی تلاشی لینے اور جیلوں کے گرد مزید لوہے کی تاریں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔








