پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریزکاشیڈول جاری

0
35

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

ذرائع کیمطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم 14 اپریل کو اسلام آباد پہنچے گی، پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 18 سے 27 اپریل تک کھیلی جائے گی۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم نیوزی لینڈ کیخلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی کرے گا جب کہ لاہور دو میچوں کی میزبانی کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پہلا میچ 18 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، دوسرا، بیس اور تیسرا میچ 21 اپریل کو راولپنڈی میں شیڈول ہے ، جب کہ لاہورقذافی سٹیڈیم میں میچز پچیس اور ستائیس اپریل کو کھیلنےکی تجویز نیوزی لینڈکو بجھوائی گئی ہے۔

Leave a reply