جتنی زیادہ تعلیم، موت کاخطرہ اتناہی کم

0
249
جتنی زیادہ تعلیم، موت کاخطرہ اتناہی کم

ہاٹ لائن نیوز : نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جتنی زیادہ تعلیم، موت کا خطرہ اتنا ہی کم ہوگا۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق جو شخص جتنا زیادہ پڑھا لکھا ہو گا، موت کا خطرہ اتنا ہی کم ہوگا۔

بین الاقوامی جریدے ‘دی لانسیٹ پبلک ہیلتھ’ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں تعلیم اور انسانی زندگی کے درمیان تعلق پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انسان جتنا زیادہ تعلیم یافتہ ہوتا ہے، اس کی عمر اتنی ہی لمبی ہوتی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص اضافی سال تعلیم حاصل کرتا ہے تو اس کی جلد موت کا خطرہ ہر سال اوسطاً 2 فیصد کم ہوجاتا ہے۔

Leave a reply