ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، گھریلو سلنڈر 3 ہزار 470 روپے سے تجاوز کرگیا

0
32
ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، گھریلو سلنڈر 3 ہزار 470 روپے سے تجاوز کرگیا

ملک بھر میں مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے بعد گھریلو صارفین کے لیے گیس مزید مہنگی ہوگئی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے نومبر کے لیے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلوگرام قیمت میں 14 روپے 73 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 173 روپے 86 پیسے بڑھ گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 ہزار 470 روپے 9 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبر میں گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 296 روپے 23 پیسے تھی۔

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا، جس کے بعد صارفین کو گیس کے حصول کے لیے پہلے سے زیادہ رقم ادا کرنا پڑے گی۔

Leave a reply