بیوی کو ذبح کرنے والے کو سزائے موت

0
56

ہاٹ لائن نیوز : سعودی دارالحکومت ریاض میں بیوی کو ذبح کرنے والے شخص کو سزائے موت سنا دی گئی۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق قاتل نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو چھری کے وار کرکے قتل کرکے لاش چھپا دی۔

اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی حکام مجرم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئے، تفتیش کے دوران سفاک شہری پر ارتکاب جرم کا الزام عائد کرکے اسے مجاز عدالت میں بھیجا گیا جب کہ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کے خلاف فیصلہ سنایا۔

وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ جرم کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے مجرم کو سخت سزا دینے کی سفارش کی گئی اور اب اسے قصاص میں سزائے موت دی جائے گی، اس فیصلے کو اپیلٹ کورٹ اور سپریم کورٹ نے برقرار رکھا۔

Leave a reply