بیوی بچوں کو قتل کر کے ڈاکٹر نے خودکشی کرلی

0
164

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی ریاست اتر پردیش کی ایک ریلوے کالونی سے ایک سرکاری ڈاکٹر، اس کی بیوی اور دو بچوں کی دو دن پرانی لاشیں ملی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر ارون کمار ریلوے میں بطور میڈیکل آفیسر کام کر رہے تھے۔ وہ سرکاری گھر میں مقیم تھے اور دو دن سے بغیر بتائے کلینک نہیں آرہے تھے ۔

اس پراسرار غیر موجودگی پر ان کے ساتھ کام کرنے والے دیگر ساتھی ڈاکٹر ارون کے گھر پہنچے لیکن دروازہ بند تھا اور بار بار گھنٹی بجنے کے باوجود کوئی جواب نہیں ملا۔

پولیس کو بلایا گیا اور دروازہ توڑنے پر ڈاکٹر ارون کمار، ان کی بیوی ارچنا، 12 سالہ بیٹی ادیوا اور 4 سالہ بیٹا اروف مردہ پائے گئے۔

پولیس کو جائے وقوعہ سے خون میں بھیگا ہوا ہتھوڑا اور بے ہوشی کا انجکشن بھی ملا ہے۔ ڈاکٹر ارون کمار کی کلائی پر چاقو کے نشانات تھے اور ان کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ارون کمار ڈپریشن کا شکار تھے اور ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ اس نے پہلے اپنی بیوی اور بچوں کو بے ہوشی کے انجیکشن لگائے اور پھر سر پر ہتھوڑے مار کر انہیں قتل کیا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ بعد ازاں ڈاکٹر ارون کمار نے اپنی کلائی کاٹ کر خودکشی کی کوشش کی لیکن جب وہ کامیاب نہ ہوئےتو اس نے چھت سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

Leave a reply