بڑی فارماکمپنیوں کی اجارہ داری کواچانک بڑاجھٹکا

0
152
بڑی فارماکمپنیوں کی اجارہ داری کواچانک بڑاجھٹکا

ہاٹ لائن : چین کی بایوٹیک کمپنی ”آکیسو“ نے پھیپھڑوں کے کینسرکیلیے ایک نئی دوائی متعارف کروادی ہےجس سےدنیا حیرت زدہ ہوگئی ہے۔ ستمبر میں آکیسو نے اپنی دوائی ”ایوونیسیمیب“ کے کلینیکل ٹرائلزکےنتائج پیش کیے، جسمیں یہ دوائی امریکہ کی معروف دوا”کیٹرُوڈا“ سے زیادہ مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

آکیسو کی دوا استعمال کرنیوالےمریضوں میں کینسرکی افزائش رکنےکا دورانیہ 11.1 ماہ تک رہا، جبکہ کیٹرُوڈا استعمال کرنیوالے مریضوں کا دورانیہ 5.8 ماہ تک تھا۔

ان نتائج کےبعد آکیسو کےامریکی شراکت دارکمپنی ”سمٹ تھیراپیوٹکس“ کے حصص کی قیمت میں کئی دنوں کے دوران دوگنا اضافہ ہوگیاہے، اس کمپنی نے شمالی امریکہ اوریورپ میں آکیسوکی دواکی تجارت کےحقوق حاصل کرلیےہیں۔

Leave a reply