بچوں پر سوشل میڈیا کےنقصانات کی حقیقت کیا ؟

0
111

ہاٹ لائن نیوز : ایک تحقیق کے مطابق سوشل میڈیا کا مسلسل استعمال بچوں اور نوجوانوں کو شراب، منشیات، سگریٹ ، جوئے جیسے نقصان دہ رویوں کی طرف مائل کر سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونیورسٹی آف گلاسگو، یونیورسٹی آف سٹریتھ کلائیڈ اور پبلک ہیلتھ سکاٹ لینڈ کے ماہرین نے 10 سے 19 سال کی عمر کے نوجوانوں پر سوشل میڈیا کے اثرات کا جائزہ لیا۔

تحقیق میں کل 14 لاکھ نوجوانوں نے حصہ لیا اور ان کی اوسط عمر 15 سال تھی۔

رپورٹ کے مطابق تحقیق سے معلوم ہوا کہ روزانہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں میں الکحل (48 فیصد)، منشیات استعمال کرنے والے (28 فیصد) اور سگریٹ (85 فیصد) روزانہ سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے والوں کے مقابلے میں زیادہ امکان ہوتا ہے۔

مطالعہ میں، تمباکو نوشی ، تمباکو کا استعمال کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں زیادہ آمدنی والے ممالک کی نسبت زیادہ تھا۔

Leave a reply