بنوں میں گرلز اسکول کو دھماکے سے نشانہ بنا دیا گیا

0
35
بنوں میں گرلز اسکول کو دھماکے سے نشانہ بنا دیا گیا

بنوں کے علاقے خیراکی میں واقع ایک سرکاری گرلز اسکول کی بیرونی دیوار کے قریب نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں اسکول کی دیوار کا ایک حصہ گر گیا۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے وقت اسکول کی عمارت خالی تھی کیونکہ موسم گرما کی تعطیلات جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اسکول میں 80 سے زائد طالبات زیرِ تعلیم ہیں، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
واقعے کے بعد پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا جبکہ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں

Leave a reply