بلیاں پالنے والے شیزوفرینیا میں مبتلا ہو سکتے ہیں

0
97

کویت اردو نیوز : ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جن لوگوں کے پاس بلیاں ہیں ان میں شیزوفرینیا بھی ہو سکتا ہے۔

یہ بیماری دماغی عارضے کی ایک شکل ہے جس میں انسان اپنے ماحول کے ساتھ ہم آہنگی برقرار نہیں رکھ پاتا اور لوگوں سے مل جلنے اور تعلقات میں الجھن محسوس کرتا ہے۔

شیزوفرینیا میں مبتلا افراد انتہائی اداسی اور ہلکے ڈپریشن کا بھی تجربہ کر سکتے ہیں۔

جریدے “Schizophrenia Bulletin” میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں بتایا گیا ہے کہ بلیوں کے شوقین بچوں میں شیزوفرینیا ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بلیاں شیزوفرینیا کی ذمہ دار نہیں ہیں ۔ ان کے جسم پر کچھ طفیلی کیڑے (پسو) ہوتے ہیں جنہیں ٹوگزو پلازما گونڈلز کہتے ہیں۔ یہ طفیلی کیڑے انسانوں کو متاثر کرتے ہیں۔

اینٹی پروٹوزول ادویات لینے سے انسان دماغی عارضے پر کسی حد تک قابو پا سکتا ہے لیکن بلیوں کو بہت قریب رکھنا کچھ لوگوں میں دماغی عارضے کو بڑھا سکتا ہے۔

Leave a reply