سنی دیول کا پاکستان سے متعلق بیان، سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز

0
13
سنی دیول کا پاکستان سے متعلق بیان، سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز

بالی وڈ کے معروف اداکار سنی دیول نے پاکستان اور بھارت کے تعلق سے متعلق ایک تقریب کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کیا، جس پر سوشل میڈیا پر مختلف ردِعمل سامنے آئے۔

اپنی نئی فلم “بٹوارا (1947)” کی تشہیری مہم کے دوران ایک صحافی کے سوال کے جواب میں سنی دیول نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ پاکستان میں نہیں ہوئی بلکہ تمام مناظر بھارت میں فلمائے گئے۔

پاکستان اور وہاں کے عوام کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر سنی دیول نے کہا کہ ان کے والد اکثر کہا کرتے تھے، “اگر بھارت میری ماں ہے تو پاکستان میری ماں کی بہن (ماسی) ہے، اس لیے دونوں کے درمیان ایک فطری رشتہ موجود ہے۔”

اداکار کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے مثبت اور متوازن قرار دیا، جبکہ مختلف حلقوں میں اس پر تبصرے بھی دیکھنے میں آئے۔

واضح رہے کہ تقسیمِ ہند کے پس منظر پر مبنی فلم “بٹوارا (1947)” 14 اگست 2026 کو پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں ریلیز کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Leave a reply