بجلی چوری کے حوالے سے ذوالفقار راحت کا بڑا انکشاف

0
128

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) سینئر تجزیہ کار ذوالفقار راحت نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں 520 ارب کی بجلی چوری کی جارہی ہے ۔

ذوالفقار راحت کا کہنا ہے کہ عام آدمی یہ جان چکا ہے کہ اس ملک کی اشرافیہ اور اعلی ایوانوں میں بیٹھے لوگ ہمارے ہی ٹیکسوں سے عیاشیاں کر رہے ہیں اور اسی بات کا عوام ری ایکشن دے رہے ہیں ۔

ذوالفقار راحت کے مطابق بجلی چوری بھاری بھرکم بلوں کی اہم وجہ ہے ، ملک کو مجموعی طور پر 520 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے ، ہر سال 22 ارب یونٹس بجلی چوری ہو رہی ہے ، بجلی کے 130 ارب یونٹ خریدے گئے جب کہ 107 ارب یونٹس بجلی فروخت کی گئی ہے ، اپنی اس نااہلی کو چھپانے کے لیے عوام پر بھاری بھرکم ٹیکسز کا بوجھ ڈال دیا جاتا ہے ۔

سینئر تجزیہ کار کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو اس حوالے سے اہم اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ بجلی چوری کو روکا جا سکے ، اور اشرافیہ کی عیاشیوں کو ختم کر کے عام آدمی کو فائدہ پہنچایا جا سکے ۔

https://fb.watch/mJcPZR_xi9/?mibextid=NnVzG8

Leave a reply