بایاں بازو اٹھانے پر دل کے قریب درد: کب ہو فکر کی ضرورت؟

0
50
بایاں بازو اٹھانے پر دل کے قریب درد: کب ہو فکر کی ضرورت؟

بعض افراد جب اپنا بایاں بازو اٹھاتے ہیں تو دل کے قریب اچانک درد محسوس کرتے ہیں، جو کبھی کبھار اتنا شدید ہوتا ہے کہ روزمرہ کے کام روکنے پر مجبور کر دیتا ہے۔ یہ صورتحال اکثر لوگوں میں دل کی بیماری کے خدشات پیدا کر دیتی ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق، اگر درد صرف بازو کی حرکت یا مخصوص جسمانی حرکت کے دوران محسوس ہوتا ہے، تو زیادہ امکان یہ ہے کہ یہ دل کی بیماری کے بجائے سینے یا کندھے کے پٹھوں، پسلیوں کی درمیانی نرم ہڈی یا کندھے کے جوڑ کی تکلیف کی وجہ سے ہو رہا ہے۔
تاہم، اگر اس درد کے ساتھ دیگر علامات بھی ظاہر ہوں، جیسے کہ:
سینے پر شدید دباؤ یا جکڑن
ٹھنڈے پسینے آنا
سانس لینے میں مشکل
متلی یا قے
درد کا جبڑے، کمر یا بازو تک پھیلنا
تو یہ دل کی سنجیدہ علامات ہو سکتی ہیں، جیسے کہ انجائنا یا ہارٹ اٹیک، جنہیں نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آسان طریقہ فرق جاننے کا یہ ہے کہ:
اگر درد دبانے یا ہاتھ ہلانے سے بڑھتا ہے → امکان زیادہ ہے کہ یہ پٹھوں یا جوڑ کی وجہ سے ہے۔
اگر درد چلنے، دوڑنے یا سیڑھیاں چڑھنے سے بڑھتا ہے → دل کی بیماری کا امکان ہو سکتا ہے۔
لہٰذا کسی بھی شک کی صورت میں فوری طور پر ای سی جی کروانا اور ماہر قلبی ڈاکٹر سے مشورہ کرنا انتہائی ضروری ہے۔

Leave a reply