بارش کے بعد الرٹ جاری کر دیا گیا

0
185

ہاٹ لائن نیوز : ضلعی انتظامیہ نے ہری پور میں مسلسل موسلا دھار بارش کا الرٹ جاری کرتے ہوئے دریائے دوڑ اور دریائے سندھ کے کناروں پر رہنے والے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ہری پور میں گزشتہ کئی گھنٹوں سے وقفے وقفے سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔موسلادھار بارش کے بعد ندی نالوں میں تبدیلی آگئی جب کہ جی ٹی روڈ ندی کا منظر پیش کرنے لگی۔ جس کے بعد مقامی آبادی زیر آب آگئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کیا ہے کہ آبی گزرگاہوں کے ساتھ رہنے والے محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔

ڈی سی نے دریائے دوڑ اور دریائے سندھ کے کنارے آباد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ بارش کے باعث مختلف مواصلاتی راستے بند ہونے سے لوگوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

Leave a reply