بارش میں طواف کعبہ کا روح پرور نظارہ 

0
167

 

ہاٹ لائن نیوز : سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ بارش کے دوران بھی خانہ کعبہ کا طواف اور نماز ادا کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور مسجد الحرام میں بارش کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے فیلڈ پلانز پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔

مکہ کی عظیم الشان مسجد پر بادل چھائے ہوئے ہیں۔ رم جم کے دوران لوگ طواف کرتے رہے اور خدا کے حضور سجدہ ریز ہوتے رہے۔ زائرین اور عمرہ کرنے والے بارش میں اللہ سے دعائیں مانگ رہے ہیں۔

وڈیو میں لوگوں کو بارش کے دوران پانی میں بھیگتے، طواف کرتے، دعا کرتے اور خدا کے خوشنودی حاصل کرتے دکھایا گیا ہے۔

 

Leave a reply