بابر اعظم کاکپتانی چھوڑنےکااعلان

0
131

 

ہاٹ لائن نیوز : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ بابر اعظم نے ٹیسٹ، ون ڈے , ٹی ٹوئنٹی فارمیٹس کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کپتانی سے استعفیٰ دینا مشکل فیصلہ ہے اور وہ نئے کپتان کی بھرپور حمایت کریں گے۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ میرےلیے پاکستان کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے اور تینوں فارمیٹس میں بطور کھلاڑی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا رہوں گا، میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے پاکستانی ٹیم کی قیادت کا موقع دیا۔

Leave a reply