ایم کیو ایم سربراہ کی درخواست پر سماعت

0
55

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کے میڈیا بیانات پر پابندی ختم کرنے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی ۔

تین رکنی فل بنچ نےدرخواست پر سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی ، فل بنچ کے روبرو درخواست گزار پیش نہ ہوا ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الطاف حسین نے8سال قبل پاک فوج کے خلاف بیانات دیے ، عدالت کے حکم پر الطاف حسین کے میڈیا بیانات پر پابندی عائد کر دی گئی ۔دوسری طرف بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے فوج کے خلاف اس سے زیادہ سخت بیانات دیے ، بانی چیرمیں پی ٹی آئی کو بین نہ کیا گیا ، عدالت الطاف حسین کے میڈیا بیانات پر پابندی ختم کرنے کا حکم دے۔

Leave a reply