ایران کا آبنائے ہرمز سے متعلق نیا نقشہ جاری

0
18
ایران کا آبنائے ہرمز سے متعلق نیا نقشہ جاری

تہران: ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے آبنائے ہرمز سے متعلق ایک نیا نقشہ جاری کیا ہے، جس میں اس اہم سمندری راستے کے جنوبی حصے میں ایرانی کوہِ مبارک اور متحدہ عرب امارات کے علاقے فجیرہ کے درمیان ایک واضح حد بندی دکھائی گئی ہے۔

اس سے پہلے ایرانی فوج کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں اور آئل ٹینکرز کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے دوران ایرانی حکام سے رابطہ برقرار رکھیں۔

ایرانی فوجی کمان کے ایک سینئر عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ان کا مکمل کنٹرول موجود ہے اور انہوں نے خبردار کیا کہ امریکی بحریہ کو اس علاقے کے قریب آنے سے گریز کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی سرزمین یا مفادات کو لاحق کسی بھی خطرے کا سخت اور فوری جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس سے قبل ایران کی قومی سلامتی کونسل کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بھی کہا تھا کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی بیرونی مداخلت کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور اسے ممکنہ طور پر جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کیا جا سکتا ہے۔

Leave a reply