
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں سیکشن 215 سے کیخلاف متفرق درخواست دائر کردی گئی ۔
شبیراسماعیل نے ایڈوکیٹ اظہرصدیق کی وساطت سےدرخواست دائر کی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلے میں سیکشن 215 کی بات نہیں کی گئی، سیکشن 215 غیر آئینی ہے اور آرٹیکل 17 کی نفی کرتا ہے،الیکشن کمیشن بغیر انتخابی نشان کے بھی پارٹی کے نام سے الیکشن لڑنے سے نہیں روک سکتی ہے،عدالت الیکشن کمیشن سے وضاحت طلب کرے کہ ایک جماعت بغیر انتخابی نشان کے الیکشن لڑ سکتی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن ایکٹ کے سکیشن 215 کو آئین کے متصادم قرار دے۔









