امیرکویت شیخ نواف الاحمد الصباح انتقال کر گئے

0
108

ہاٹ لائن نیوز : کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

کویت کے سرکاری میڈیا نے شیخ نواف الاحمد الصباح کی موت کی تصدیق کی ہے۔

گزشتہ ماہ کویتی امیر کو علالت کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا تاہم اس کے بعد سے ان کی صحت کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق شیخ نواف الاحمد الصباح مارچ 2021 میں ایک نامعلوم بیماری کے علاج کے لیے امریکا بھی گئے تھے۔

شیخ نواف الاحمد الصباح 2020 میں شیخ صباح الاحمد الصباح کی وفات کے بعد کویت کے امیر بنے اور امیر بننے سے قبل شیخ نواف الاحمد الصباح وزیر داخلہ اور وزیر دفاع بھی رہ چکے ہیں۔

Leave a reply