امریکہ نےطلباء کے لئے ویزا مشکل کرنےکافیصلہ کرلیا

0
156
امریکہ نےطلباء کے لئے ویزا مشکل کرنےکافیصلہ کرلیا

ہاٹ لائن نیوز : امریکہ نے اسرائیل پر تنقید کرنیوالےغیر ملکی طلباء کیلئے ویزا مشکل بنانیکا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کیمطابق ، امریکی سکریٹری خارجہ نےطلباء کے ویزا کیلئے درخواست دینے والوں کی تحقیقات کاحکم دیا۔

اس رپورٹ کیمطابق ، مارکو روبیو نے بیرون ملک امریکی سفارت کاروں کو طلباء کیلئےاسٹڈی اور دیگر قسم کے ویزا کیلئے سوشل میڈیا مواد کی تحقیقات کرنیکا حکم دیا ہے ، سفارتی مشنوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ فوری طور پر ہدایات پر عمل درآمد کریں۔

انہوں نے کہا کہ ویزا درخواست دہندگان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کیجائے گی۔ امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ نے کہا کہ اسکا مقصد ان لوگوں کوجو امریکہ اور اسرائیل پر تنقید کرتے ہیں انکو روکنا ہے۔

Leave a reply