الیکشن کمیشن کااہم فیصلہ آگیا

0
88

عام انتخابات 2024 میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ آگیا ۔

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کا حتمی فیصلہ نیب، ایف بی آر سمیت دیگر اداروں سے ریکارڈ آنے کے بعد ہو گا ۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں کی سکروٹنی کےلیے نادرا ،نیب ایف بی آر سمیت دیگر سے ریکارڈ طلب کررکھا ہے ، تمام متعلقہ ادارے 30 دسمبر تک الیکشن کمیشن کو ریکارڈ بھجوائیں گے ،جن امیدواروں کے کاغذات پر کوئی اعتراض نہیں آیا ار او آفس ابتدائی طور پر انہیں کلئیر کر رہے ہیں ، امیدواروں کی سکروٹنی کی حتمی فہرست 30 دسمبر کو آویزاں کی جائیں گی ۔

Leave a reply