افغان ڈرائیوروں کومہلت مل گئی

0
54

ہاٹ لائن نیوز : طورخم بارڈر کراسنگ کو 10 دن بعد تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا جس کے بعد افغانستان سے پہلی کارگو گاڑی پاکستان میں داخل ہوئی۔

کسٹم ذرائع کے مطابق افغان ڈرائیوروں کو سفری دستاویزات تیار کرنے کے لیے 31 مارچ تک کا وقت دیا گیا ہے۔ یکم اپریل سے سفری دستاویزات کے بغیر کارگو گاڑیوں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم بارڈر کھولنے کا فیصلہ پشاور میں افغان قونصل جنرل اور پاکستانی حکام کے درمیان ہوا۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ کارگو گاڑیوں کے سفری دستاویزات کا فیصلہ وفاقی حکومت نے کیا تھا، جس پر عمل درآمد 13 جنوری کو اس وقت شروع ہوا جب افغان حکام نے سرحد کو تجارت کے لیے بند کر دیا۔

Leave a reply