مسلمان خاتون 3 بیٹیوں سمیت قتل

0
86

ہاٹ لائن نیوز : الینوائے کے ٹنلے پارک میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور 3 بیٹیوں کو گولی مار کر قتل کردیا۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹنلے پارک میں ایک شخص نے پولیس کو فون پر اطلاع دی کہ اس کے محلے میں فائرنگ کی آواز سنی گئی اور گھر میں چار لاشیں بھی پڑی ہیں۔

پولیس اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے ایک پستول اور 4 لاشیں برآمد کر لیں۔ لاشوں کی شناخت 53 سالہ ماجدہ قاسم، 26 سالہ جڑواں بہنیں حلیمہ اور زاہیہ اور 24 سالہ حنان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے اور یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا گرفتار شخص وہی ہے جس نے فون پر واقعے کی اطلاع دی تھی۔

ایک پڑوسی نے میڈیا کو بتایا کہ بدقسمت خاندان میں 7 افراد شامل ہیں جن میں میاں بیوی، 3 بیٹیاں اور 2 نابالغ بیٹے شامل ہیں۔

پولیس نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ قتل کے وقت باپ اور دیگر دو بچے کہاں تھے اور نہ ہی انہوں نے مقتولین کے ملک کے بارے میں بتایا ہے۔

Leave a reply