اسٹریٹیجک اداروں سے وابستہ انجینرز اور سائنسدانوں میں اعزازات تقسیم

0
35

ہاٹ لائن نیوز : صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے وابستہ سائنسدانوں اور انجنئیرز میں اعزازات تقسیم کئے گے، اعزاز دینے کہ تقریب چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں منعقد ہوئی، صدر مملکت کی جانب سے پینتیس سائنس دانوں اور انجینئرز کو اعزازات دیئے گئے، سات آفیسرز کو ستارہ امتیاز ،پندرہ کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور تیرہ کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

آئی۔ایس۔پی۔ار کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سائنس دانوں اور انجینیئرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کو پس پردہ رہنے والے ہیروز قرار دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ آپ سب کی بے لوث خدمات قوم کی بنیادوں کے لیے تقویت کا باعث ہیں اور قوم ہمیشہ آپ کی مقروض رہے گی۔

Leave a reply