ادھار سامان کی رقم مانگنے پر دکاندار قتل

0
192
ادھار سامان کی رقم مانگنے پر دکاندار قتل

کراچی میں شاہراہ نور جہاں پر ہرن کالونی کی حدود میں 60 سالہ غلام محمد کے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔ پولیس کیمطابق قتل میں ملوث ملزم عثمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کیمطابق دوران تفتیش ملزم نےانکشاف کیاہےکہ وہ مقتول کی دکان سے رقم ادھار لیتا تھا۔ ایک دن جب غلام محمد نے مزید قرض دینےسے انکار کر دیا توتلخ کلامی ہونےپرملزم نے مشتعل ہو کر غلام محمد کو گولی مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات 25 اپریل کو نارتھ ناظم بلاک یو میں ہوئی، ملزم کے قبضے سے 30 بور کا پستول بھی برآمد ہوا ہے۔ ملزم کو تفتیشی حکام کےحوالے کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply