ابوظبی میں پاکستانی شہری کی لاٹری میں کروڑوں درہم کی جیت

ابوظبی میں مقیم 64 سالہ پاکستانی شہری شوکت آفتاب نے لاٹری کی قرعہ اندازی میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کا بڑا انعام جیت لیا۔
لاٹری انتظامیہ نے جب انہیں پاکستان فون کرکے خوشخبری سنائی تو شوکت آفتاب نے ابتدا میں اسے فراڈ کال سمجھا اور یقین نہیں کیا۔ بعد ازاں انتظامیہ نے انہیں اپنی ویب سائٹ پر ٹکٹ نمبر چیک کرنے کا مشورہ دیا، جس کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ واقعی وہ بھاری انعام جیت چکے ہیں۔
شوکت آفتاب گزشتہ 15 برس سے باقاعدگی کے ساتھ لاٹری ٹکٹ خرید رہے تھے اور بالآخر ان کی طویل عرصے سے جاری کوشش کامیابی میں بدل گئی۔
اسی قرعہ اندازی میں چار بھارتی شہریوں اور ایک بنگلادیشی شہری نے بھی ایک، ایک لاکھ درہم کے انعامات حاصل کیے۔









