پڑوسی کا قتل ، بھارتی اداکار گرفتار

0
133

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار بھوپندر سنگھ نے درخت کاٹنے کے تنازع پر فائرنگ کرکے اپنے پڑوسی کو قتل اور تین کو شدید زخمی کردیا، جسکے بعد اداکارکو گرفتارکرلیاگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار بھوپندر سنگھ اور ان کے پڑوسی گردیپ سنگھ کے درمیان گزشتہ ماہ درختوں کی کٹائی پر جھگڑا ہوا تھا۔ گوردیپ سنگھ نے 19 نومبر کو پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی، لیکن پولیس نے اس کی شکایت پر کوئی کارروائی نہیں کی۔

اب حال ہی میں اداکار بھوپندر سنگھ اور ان کے پڑوسی میں ایک بار پھر درخت کاٹنے پر جھگڑا ہوا جس کے بعد اداکار اور ان کے ساتھیوں نے پڑوسی کے اہل خانہ پر فائرنگ شروع کر دی۔

اس فائرنگ کے نتیجے میں پڑوسی اس کی بیوی اور ایک بیٹا شدید زخمی ہو گئے اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں، جبکہ گردیپ سنگھ کا 23 سالہ بیٹا گولی لگنے سے دم توڑ گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اداکار بھوپندر سنگھ اور ان کے ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا جب کہ دیگر دو ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ بھوپندر سنگھ کئی بھارتی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں ۔

Leave a reply