
لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس علی باقر نجفی 9 مئی جلائو گھیرائو کیس کی ملزمہ خدیجہ شاہ کی نظر بندی کےخلاف درخواست کا فیصلہ 14 مئی کو سنائیں گے، عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر 11 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا
،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ خدیجہ شاہ کی نظر بندی کا آرڈر غیر قانونی طوردیا گیا، درخواست گزار کی جانب سے خدیجہ شاہ کی نظر بندی کا آرڈر کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے
، پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور نہنگ نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے نظربندی کیخلاف درخواست خارج کرنے کی استدعا کی تھی ،درخواست میں پنجاب حکومت ، ہوم سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔









