
ہاٹ لائن نیوز : جامشورو میں آئل ٹینکر اور مسافر کوچ میں تصادم سے 7 افرادجاں بحق جبکہ 27 سے زائد زخمی ہوئے،
جامشورو میں انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ، آئل ٹینکر اورمزدا میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 7 افرادجاں بحق اور 27 سے زائد زخمی ہوئے، اطلاع ملتےہی ریسکیو اورپولیس کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کوقریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔
حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین، مرد اور بچے شامل ہیں، تیز رفتار مسافر کوچ آئل ٹینکرکو اوور ٹیک کرتے ہوئے الٹی، حادثہ لاپرواہی اور تیزرفتاری کے باعث پیش آیا،
پولیس کےمطابق کارروائی شروع کردی گئی ہے، زخمیوں میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے،جس سے مزید ہلاکتیں ہو سکتی ہیں۔









