عدالت نے شیخ زید ہسپتال کو نیلامی سے روک دیا

0
33

ہاٹ لائن نیوز : شیخ زید ہسپتال فارمیسی کی نیلامی کے لئے ماورائے آئین شرائط عائد کرنے پرعدالت کا اظہار برہمی،عدالت نے شیخ زید ہسپتال کی فارمیسی کی نیلامی کا عمل روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا ہے،عدالت نے وفاقی حکومت، سیکرٹری محکمہ صحت اور چئیرمین شیخ زید ہسپتال سے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس انوار حسین نے کہا کہ ان شرائط کےتحت تو ملکی عدالتیں بند کردینی چاہئیں، کوئی بھی ادارہ آئین کےتحت دئیے گئے بنیادی حق کو کیسے سلب کر سکتا ہے ؟عدالت تک رسائی کسی بھی فریق کا بنیادی حق ہے کوئی ادارہ اس حق کو کیسے چھین سکتا ہے؟ آگاہ کیاجائے ملکی قانون اور آئین کے برعکس شیخ زید ہسپتال نےنیلامی کی شرائط کیسے لاگو کیںں؟

درخواست گزار نجی کمپنی کے وکیل صفدر شاہین ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے،شیخ زید ہسپتال کی انتظامیہ نے پیپرا رولز کے برعکس فارمیسی کی نیلامی کی شرائط عائد کیں،من پسند کمپنی کو ٹھیکے سے نوازنے ک لئے کسی بھی عدالت سے رجوع نہ کرنے کی شق رکھی گئی ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ شیخ زید ہسپتال انتظامیہ کا اقدام ماورائے آئین قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا جائے۔

Leave a reply