لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے لاہور سے صوبائی اسمبلی امید وار کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے تحریک انصاف کے امیدوار احسان اللہ ساجد ایڈووکیٹ کی درخواست پر پولیس سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے ۔
جسٹس شہرام سرور نے ربیعہ باجوہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست پر سماعت کی ۔
وکیل درخواست گزار نے کہا ہے کہ درخواست گزار پی پی 160 سے امید وار ہیں لیکن انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے، درخواست گزار کے پہلے کاغذات نامزدگی چھینے گئے اور اب ہراساں کیا جا رہا ہے ۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ درخواست گزار کو ہراساں کرنے سے روکا جائے ۔