گیس چوری کےحوالےسےہوشرباانکشافات
کراچی: (ہاٹ لائن نیوز ) سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر میں صنعتی صارفین کی جانب سے اربوں روپے گیس چوری کئے جانے کا انکشاف کیا ہے ، تاہم صنعتی حلقوں نے کمپنی کے دعوے کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے قانونی چارہ جوئی کریں گے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے دعویٰ ہے کہ گیس کی 90 فی صد چوری کراچی کے صنعتی صارفین کرتے رہے ہیں ، کراچی سمیت سندھ بھر میں پندرہ ماہ میں صنعتی صارفین نے 5.5 ارب روپے کی گیس چوری کی ہے ۔
اعدادوشمار جاری کے مطابق صنعتکاروں سے سوا سال کے دوران 1366 ملین مکعب فٹ گیس ریکور کی گئی ہے، سب سے زیادہ 4.5 ارب روپے کی گیس چوری صرف کراچی سے پکڑی گئی۔
کمپنی کے مطابق 15 ماہ کے دوران 849 صنعتوں پر چھاپے مارے گئے جن میں سے 288 کیخلاف باقاعدہ کیسز درج کئے گئے، جب کہ صنعتی حلقوں کا کہنا ہے کہ گیس کی چوری میں خود سوئی گیس کا اپنا عملہ اور افسران ملوث ہیں ۔
Wow, incredible blog format! How lengthy have you ever been running a blog
for? you make running a blog look easy. The whole look of your website is great, as
neatly as the content! You can see similar
here sklep internetowy