کینیڈامیں ایک اورسکھ رہنماقتل

0
112

ٹورنٹو: (ہاٹ لائن نیوز) بھارت سے علیحدگی کی حامی سکھ خالصتان تحریک کے ایک اور رہنما کوکینیڈا میں قتل کردیا گیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے شہر ونی پیگ میں سکھ راہنما دول سنگھ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے۔ سکھ دول سنگھ خالصتان تحریک کے ایک اور سکھ رہنما ارشدیپ سنگھ کے قریبی ساتھی تھے ۔ دول سنگھ 2017 ء میں بھارت سے کینیڈا منتقل ہو گئے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھ دول سنگھ بھارت کو مطلوب خالصتان تحریک کے رہنماؤں کی فہرست میں شامل تھا اور بھارت کی پنجاب پولیس کی مدد سے کینیڈا فرار ہو گیا تھا۔

واضح رہے کہ کینیڈا میں خالصتان تحریک کے سرگرم راہنما اور کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد سے بھارت اور کینیڈا کے تعلقات کشیدہ ہیں ۔

Leave a reply