کپتان کےجوڈیشل ریمانڈمیں توسیع
اسلام آباد : (ہاٹ لائن نیوز) آفیشل سیکرٹ ایکٹ کےتحت قائم خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کےجوڈیشل ریمانڈمیں 10 اکتوبر تک توسیع کردی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اٹک جیل میں سابق وزیر اعظم کیخلاف سائفر کیس کی سماعت ہوئی، جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے وکلا عمیرنیازی اور بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اکتوبر تک توسیع کردی ہے ، عدالت نے ایف آئی اے کو جلد سے جلد چالان جمع کروانے کا حکم دیا ہے ۔