کروڑوں کا گھپلا کرنے والا بینک مینجر بیرون ملک فرار
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) پنجاب کے شہر فیصل آباد میں بینک کا ایریا مینیجر 500 سے زائد اکاؤنٹ ہولڈرز کیساتھ 60 کروڑ کا گھپلا کرنے کے بعد مریکا فرار ہو گیا۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے حکام کے مطابق راجا عمار کیانی نے بینک کی 8 مختلف برانچوں کے عملے پر مشتمل ایک گینگ تشکیل دے رکھا تھا ، یہ گینگ اکاؤنٹ ہولڈرز کو زیادہ منافع دینے کا لالچ دے کر متوازی بینکنگ سسٹم چلا رہے تھے۔
راجا عمار کیانی کا اپنا دفتر مدینہ ٹاؤن سوسن روڈ برانچ میں تھا، گزشتہ 5 سے 6 ماہ کے دوران تمام اکاؤنٹ ہولڈرز کو رقم جمع کروانے پر بینک کی جعلی رسیدیں جاری کی گئی تھیں ۔
یہ فراڈ اس وقت سامنے آیا جب کہ راجا عمار کیانی اور اس کے گینگ باقی تمام ارکان بھی چند روز قبل بینک کی برانچز سے غائب ہو گئے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایریا مینیجر کے علاوہ اسکے تمام ساتھی بھی بیرون ملک فرار ہو گئے ہیں ۔