کالی مرچیں کس طرح جان لیوا ثابت ہوئیں؟

0
46

برازیل: ( ہاٹ لائن نیوز) کھانا پکانے کے دوران برازیلین خاتون کالی مرچوں کی خوشبو سونگھنے کے باعث موت کے منہ میں چلی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 25 سالہ تھائیس میڈیروس کھانا بنارہی تھی کہ اس نے کالی مرچوں کی خوشبو سونگھ لی ، جس کے باعث خاتون کے گلے میں جلن ہوئی اور وہ وہیں بے ہوش ہوگئی۔

خاتون کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں خاتون کی موت واقع ہو گئی ۔

ڈاکٹرز کے مطابق خاتون میں سیریبرل ایڈیما کی نشاندہی ہوئی تھی ، سیریبرل ایڈیما دماغ میں سوجن کی وجہ سے ہوتی ہے۔

Leave a reply