کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام چلینج

0
63

ہاٹ لائن نیوز : پی پی 135 اور این اے 112 سے پی ٹی آئی امیدوار رانا اعجاز جمیل حسن کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے معاملہ پر پی ٹی آئی امیدوار رانا اعجاز جمیل حسن نے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی ۔

اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی پی 135 اور این اے 112 سے پی ٹی آئی کا امیدوار ہوں ، کاغذات نامزدگی پر کسی نے اعتراض عائد نہیں کیا ،ریٹرنگ آفیسر نے خود سے کاغذات نامزدگی میں اعتراضات عائد کر کہ کاغذات نامزدگی مسترد کردیے ۔

اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ ریٹرنگ آفیسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر کاغذات نامزدگی منظور کیے جائیں ۔

Leave a reply