کار و موٹرسائیکل چوری میں ریکارڈ اضافہ

0
38

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) صوبائی دارالحکومت میں گذشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال کے 8 ماہ میں کار اور موٹر سائیکلوں کی چوری میں 25 فی صد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ۔

رپورٹ کے مطابق رواں برس 8ماہ کے دوران موٹرسائیکلیں ، کار اور دیگر وہیکلز چوری اور چھیننے کی 23 ہزار 909 واردات رپورٹ ہوئی ہیں۔

رواں برس ہر ماہ 2 ہزار 988 موٹرسائیکل اور کاریں چوری ہوئیں اور چھینی گئیں جب کہ یومیہ 99 شہری اپنی موٹر سائیکل یا کار سے محروم ہوئے۔

8 ماہ میں 20 ہزار 773موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں جب کہ 1ہزار 115 موٹرسائیکلیں چھینی گئیں ،8 ماہ میں کار چوری کی 387 وارداتیں ہوئیں جب کہ کار چھینے جانے کے 10 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں ۔

موٹرسائیکل اور کار کے علاوہ دیگر وہیکلز چوری ہونے کی 40 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں ۔

Leave a reply