ڈاکٹر یاسمین راشد کو اجازت مل گئی

0
120

ہاٹ لائن نیوز : این اے 130 سے ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے این اے 130 سے ڈاکٹر یاسمین راشد کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ، الیکشن ٹربیونل کے روبرو ڈیپٹی کمشنر اور ریٹرننگ افسر پیش ہوگئے ۔

احکامات کے باوجود این اے 130 کا ریٹرنگ افسر کل ٹریبونل میں پیش نہ ہوا ، عدالت کلنے ریٹرننگ افسر کے غیر سنجیدہ رویے پر برہمی کا اظہار کیا ۔

ریٹرننگ افسر این اے 130 نے عدالت کو بتایا کہ میری گزشتہ روز طبعیت خراب ہوگئی تھی،طبعیت ناساز ہونے ہر چلا گیا تھا ، جس پر جسٹس طارق ندیم نے کہا کہ آپ غیر سنجیدہ ہیں جس کی وجہ سے آج بھی اپیلوں پر سماعت کر رہے ہیں ۔

Leave a reply