ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام آنے کی نوید
اسلام آباد: ( ہاٹ لائن نیوز) پاکستان میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ اسٹینڈ بائی پروگرام کے بعد درآمدات و برآمدات شروع ہونے سے امریکی کرنسی پر دباﺅ بڑھ گیا جب کہ جولائی میں کی گئیں بیرونی ادائیگیاں بھی ڈالر کی قدر میں اضافے کی بڑی وجہ بنی ۔
ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ سے ترسیلات زر موصول ہونا شروع ہو جائے گی ، جس کے باعث امریکی کرنسی کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام آئے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے روپے کی قیمت میں ریکارڈ کمی آنے کی وجہ سے امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔